تین سائنسدانوں کو سال 2023 کے فزکس کا نوبل انعام

0
تین سائنسدانوں کو سال 2023 کے فزکس کا نوبل انعام
تین سائنسدانوں کو سال 2023 کے فزکس کا نوبل انعام

اسٹاک ہوم: فزکس میں 2023 کا نوبل انعام پیئر اگوسٹینی، فرینک کروسز اور این ایل ہولیئر کو دیا گیا ہے۔ ان سائنسدانوں کو مادے میں الیکٹرانوں کی حرکیات کا مطالعہ کرنے کے طریقے تیار کرنے کے لیے اس  باوقار ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ اس کی جانکاری نوبل کمیٹی نے منگل کو دی۔

نوبل کمیٹی نے ایکس پر کہا ’’رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے مادے میں الیکٹران کی حرکیات کے مطالعہ کے لیے روشنی کے اٹوسیکنڈ پلس پیدا کرنے والے تجرباتی طریقوں کے لیے پیئر اگوسٹینی، فیرنک کروسز اور اینی ایل ہولیئر کوفزکس میں 2023 کا نوبل انعام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مادے میں الیکٹران حرکیات کے مطالعہ کے لیے روشنی کے ایٹوسیکنڈ پلس پیدا کرنے کے تجرباتی طریقوں کے لیے یہ ایوارڈ دیا جائے گا۔ اس ایوارڈ کے تحت دی جانے والی رقم کو اس سال بڑھا کر 1.1 کروڑ سویڈش کراؤن (تقریباً 1 ملین امریکی ڈالر) کر دیا گیا ہے۔ یہ باوقار ایوارڈ رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے دیا جاتا ہے۔

یہ اس ہفتے دوسرے نوبل انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ میڈیسن کے نوبل انعام کیٹلن کریکو اور ڈریو ویسمین کوایم آر این اے کووڈ-19 ویکسینز کی تیاری میں شراکت کے لیے دینے کا اعلان پیر کو کیا گیا تھا۔ ہنگری کے سائنسدان کیٹالین کاریکو اور امریکی ساتھی ڈریو ویس مین کو ایم آر این اے مالیکیول کی دریافت کے لئے ایوارڈ جیتا ہے۔

سال 1901 سے اب تک فزکس میں 116 نوبل انعامات دیے جا چکے ہیں۔ان میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔ 1903 میں میری کیوری، 1963 میں ماریا گوپرٹ مائر، 2018 میں ڈونا سٹرک لینڈ اور 2020 میں اینڈریا گیز کو نوبل انعام سے نوازا گیا۔

مزید پڑھیں:

چین نے طاقتور سمندری طوفان کوئینو کے لیے یلو الرٹ جاری کیا

نوبل انعام ڈائنامائٹ کے موجد اور تاجر الفریڈ نوبل کی وصیت کے تحت قائم کردہ انعام ہے۔ یہ ایوارڈ سائنس، ادب اور امن قائم کرنے کے لئے حاصل کی گئی حصولیابیوں کے لئے 1901 سے مسلسل دئے جارہے ہیں۔ یہ دنیا بھر میں سائنسدانوں کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS