دس اکتوبر کو سبھی سیاسی پارٹیاں اکھٹا ہو کر پر امن احتجاج کریں گی: فاروق عبداللہ

0
دس اکتوبر کو سبھی سیاسی پارٹیاں اکھٹا ہو کر پر امن احتجاج کریں گی: فاروق عبداللہدس اکتوبر کو سبھی سیاسی پارٹیاں اکھٹا ہو کر پر امن احتجاج کریں گی: فاروق عبداللہ
دس اکتوبر کو سبھی سیاسی پارٹیاں اکھٹا ہو کر پر امن احتجاج کریں گی: فاروق عبداللہ

جموں: جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی سربراہی میں آل پارٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں یوٹی کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر فاروق عبداللہ نے کہا کہ میٹنگ کے دوران متفقہ فیصلہ لیا گیا کہ 10 اکتوبر کو جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں حقوق کی بحالی کی خاطر پر امن احتجاج کریں گی۔

اطلاعات کے مطابق جموں میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کی سربراہی میں منگل کے روز ایک کل جماعتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بی جے پی اور اپنی پارٹی کو چھوڑ کر سبھی سیاسی جماعتوں کے نمائندوں نے شرکت کی اس دوران کئی اہم فیصلے لئے گئے۔

میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہاکہ ہم نے متفقہ طورپر فیصلہ لیا ہے کہ جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کی خاطر اب سڑکوں پر نکلنے کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سبھی سیاسی جماعتوں نے دس اکتوبر کو پر امن احتجاج کرنے کا فیصلہ لیا ہے جس میں سبھی پارٹیوں کے نمائندے ایک ہی مقام پر احتجاج کریں گے۔انہوں نے کہاکہ احتجاج کی اجازت کی خاطر صوبائی کمشنر کو خط روانہ کیا جائے گا۔
اپنی پارٹی اور پروگریسیو آزاد پارٹی کے نمائندوں کی جانب سے میٹنگ میں شریک نہ ہونے کے بارے میں جب فاروق عبداللہ سے سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ دونوں سرکاری جماعتیں ہیں۔
جموں وکشمیر میں الیکشن موخر کرنے کے بارے میں پوچھے گئے اور ایک سوال کے جواب میں فاروق عبداللہ نے کہاکہ دس اکتوبر کے بعد اس حوالے سے ائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

آبادی کے حساب سے حق ملنا چاہیے، راہل کے بیان پر مودی کا اشاروں اشاروں میں کانگریس پر جوابی حملہ

اس موقع پر یوسف تاریگامی نے کہاکہ ہمارے حقوق سلب کئے گئے ہیں ہم نے آئین اور لوگوں کے حقوق کے تحفظ کی خاطر سڑکوں پر نکلنے کا فیصلہ لیا ہے۔ان کے مطابق ہم ملک کے لوگوں کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS