روس میں طیارہ حادثہ میں سات کی موت، 13 زخمی

1

ماسکو: (یو این آئی) روس کے کمیرووف علاقے میں ایک طیارے کے حادثے کا شکار ہونے سے سات لوگوں کی موت جبکہ 13 دیگر زخمی ہوگئے۔ افسران نے سنیچر کو یہ اطلاع دی۔
روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک نے ایمرجنسی خدمات کے ایک ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کے وقت طیارے میں 20 مسافر سوار تھے جن میں سے سات مسافروں کی موت اور 13 دیگر زخمی ہوگئے۔
کمیرووو علاقے کے گورنر سرگئی تسلویلوف نے بتایا کہ زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک ہے اور 11 کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
اس دوران سائبیریا ایوی ایشن ریسرچ اینڈ اینڈ ریسکیو سینٹر نے بتایا کہ بچاؤ مہم کے لئے ایک ہیلی کاپٹر کو جائے حادثہ کی جانب روانہ کیا گیا ہے۔
ویسٹ سائبیریائی ٹرانسپورٹ پراسیکیوٹر کا دفتر نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ انجن میں تکنیکی خرابی کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ دفتر نے بتایا کہ پائلٹ عملے نے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجکر 17 منٹ پر بتایا کہ طیارے کے ایک انجن نے کام کرنا بند کردیا ہے اور لینڈنگ کے دوران جنگل میں حادثے کا شکار ہوگیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS

Comments are closed.