دنیا میں کورونا کے 17.77 کروڑ سے زیادہ متاثرین، 253.15 کروڑ کو لگی ویکسین

0

واشنگٹن،ریو ڈی جنیرو،نئی دہلی : (یو این آئی) پوری دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ ۔19) وبا کا قہر جاری ہے اور اب تک 17.77 ملین سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 38.49 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں ۔جبکہ دنیا بھر میں 253.15 کروڑ کورونا کی ویکسین لگائی جاچکی ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے مرکز کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 77 لاکھ 64 ہزار 675 ہوگئی ہے ، جبکہ 38 لاکھ 49 ہزار 865 لوگ اس وبا کی وجہ سے اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں۔
دنیا کی سپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار کچھ سست ہوئی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 33516175 ہوگئی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے چھ لاکھ ایک ہزار 571 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کورونا متاثرین کے معاملے میں ہندوستان دنیا میں دوسرے اوراموات کے لحاظ سے تیسرے مقام پر ہے۔ ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 60753 نئے کیسوں کی آمد کے ساتھ ، متاثرہ افراد کی عداد 29823546 ہوگئی۔ اس دوران 97743 مریضوں کی شفایابی کے بعد ، اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد بڑھ کر 28688390 ہوگئی ہے۔ فعال معاملات 38637 کم ہو کر 760019 پر آگئے ہیں۔ اسی عرصے میں 1647 مریضوں کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد بڑھ کر 385137 ہوگئی ہے۔
متاثرہ افراد کے معاملے میں برازیل اب تیسری پوزیشن پر ہے۔ ملک میں ایک بار پھر کورونا انفیکشن کے معاملات بڑھ رہے ہیں اور اب تک 17801462 افراد اس سے متاثر ہوچکے ہیں جب کہ 498499 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ برازیل کورونا سے ہونے والی اموات کے معاملے میں دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے۔
فرانس انفیکشن کے معاملے میں چوتھے نمبر پر ہے جہاں اب تک 58.14 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 110864 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ ترکی میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 53.59 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 49071 مریض فوت ہوگئے ہیں۔ روس میں متاثرہ کورونا کی تعداد 52.20 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 126300 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
برطانیہ میں ، کورونا وائرس ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہا ہے ، یہاں متاثرہ افراد کی کل تعداد 46.20 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 128220 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اموات کے معاملے میں برطانیہ پانچویں نمبر پر ہے۔ اٹلی میں کورونا متاثرین کی تعداد 42.50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور 127225 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
ارجنٹینا میں متاثرہ افراد کی تعداد 42.42 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 88247 ہوگئی ہے۔ کولمبیا میں کورونا وائرس سے 38.88 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 98746 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 37.57 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 80652 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 37.28 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 90374 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
اسی دوران انفیکشن کے معاملے میں ایران نے پولینڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور وہاں متاثرہ افراد کی تعداد 30.80 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 82746 ہوگئی ہے۔ پولینڈ میں کورونا سے 28.78 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 74782 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
میکسیکو میں 24.71 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور یہ ملک اموات کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے ، جہاں اب تک اس وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 230859 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 22.89 لاکھ سے زیادہ ہے اور 54097 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں متاثرہ افراد کی تعداد 20.23 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 189933 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات 19.63 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جبکہ 54043 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کرونا وائرس سے 17.96 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 58441 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہالینڈ میں کورونا سے اب تک 17.05 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 18004 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 16.65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 30275 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وبا کے پھیلاؤ کا اصل ملک سمجھے جانے والے چین میں 103501 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4846 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 9.47 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا میں متاثر ہوئے ہیں اور 21940 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ دوسرے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کی وبا پھیل رہی ہے جہاں لگ بھگ 8.45 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 13399 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے صورتحال بدتر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS