اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں 63.19فیصد پولنگ

0
The Hindu

دہرہ دون: (یو این آئی) اتراکھنڈ میں پیرکو عام اسمبلی انتخابات کیلئے ہوئی ووٹنگ کے منگل کی دیر رائے آخری اعدادو شمار کے مطابق مجموعی طورپر 63.19فیصد پولنگ ہوئی ہے۔ یہ اعدادو شمار پہاڑی اور دوردراز کے پولنگ مراکز سے آج رات واپس ائی پولنگ عملہ (پولنگ پارٹیوں) نے متعلقہ ضلعی الیکٹورل افسر کو سونپے ہیں۔ خیال رہے کہ پیر کی شام سات بجے تک دہرہ دون ڈویزن میں پولنگ کا فیصد 62.24فیصد اندازہ تھا جبکہ آج دیر رات آخری اعدادو شمار کو جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق یہ 63.19فیصد ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS