دیپ سدھو کی کار حادثہ میں موت

0

چندی گڑھ: اداکار دیپ سدھو کی ایک حادثے میں موت ہوگئی۔ کھرکھودہ سونی پت کے قریب دیپ سدھو کی کار حادثہ کا شکار ہوگئی۔ ان کے ساتھ ان کے دو دوست بھی تھے جو زخمی ہو گئے۔ انہیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کرنال ٹول پلازہ کے قریب ان کی کار کنٹینر سے ٹکرا گئی۔ وہ اسکارپیو کار میں سفر کر رہے تھے۔ ان کے ساتھ ان کی ایک خاتون دوست بھی تھی۔ دیپ سدھو کی لاش کھرکوڈہ اسپتال میں ہے۔ وہاں سے اسے سونی پت بھیجا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS