مراٹھواڑہ خطے میں کورونا کے 6،188 نئے کیسز ، 160 اموات

0

اورنگ آباد : (یو این آئی) مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ انیس کے 6،188 نئے کیسز سامنے آئے اور 160 افراد کی موت ہو گئی ۔
تمام ضلع صدر مقامات سے یواین آئی کی جانب سے جمع کئے گئے اعدادوشمارکے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں سے ضلع اورنگ سب سے زیادہ متاثررہا ہے ، جہاں سب سے زیادہ 981 کیسز سامنے آئے اور 43 افراد کی موت ہو گئی ، اس کے بعد لاتور میں 1217 کیسزاور 35 افراد کی موت ہو گئی ، پربھنی میں 844 کیسز اور 20 افراد کی موت ہوگئی ، بھیڑ میں 1499 نئے کیسز اور 19 افراد کی موت ہو گئی ، ناندیڈ میں 490 کیس اور 15 افراد کی موت ہو گئی ، جالنہ میں 306 کیسز اور 13 افراد کی موت ہوگئی ، عثمان آباد میں 786 کیسز اور 11 افراد کی موت اور ہنگولی میں 65 کیسز اور 4 افراد کی موت ہو گئی ۔
دریں اثنا گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں کورونا کے 51،880 نئے کیسز سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر 48،22،902 ہوگئی جبکہ مزید 891 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 71،742 ہوگئی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS