کووڈ ۔19 سے لڑائی ​​میں امریکہ ہندوستان کی امداد کر رہاہے : جو بائیڈن

0

واشنگٹن : ( یواین آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ان کا ملک کووڈ ۔19 سے نمٹنے کے لئے مختلف طریقوں سے ہندوستان کی کافی مدد کررہا ہے۔ مسٹر بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے کہا ’’ ہم برازیل کی مدد کر رہے ہیں۔ ہم ہندوستان کی بھی کافی مدد کر رہے ہیں۔ میں نے وزیر اعظم نریندر مودی سے بات کی ہے ۔ ہم ہندوستان کو آکسیجن اور ویکسین تیارکرنے کے کام آنے والی مشینوں کے کچھ پرزے بھیج رہے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ یہاں دستیاب ایسٹرا زینیکا ویکسین کینیڈااورمیکسیکو بھیج دی گئی ہے اور دوسرے ممالک کے ساتھ اس کےلئے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر وائٹ ہاؤس کے پریس سکریٹری جین ساکی نے کہا کہ آسٹرا زینیکا کو ہندوستان کے لئے ضروری سپلائی کی ہدایت دی گئی ہے، جس سے ہندوستان کو 2 کروڑ سے زائد خوراکیں ملیں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS