دہلی پولیس کی اسپیشل سیل نے 4500 کارتوس سمیت چھ افرادکو گرفتارکیا

0

نئی دہلی : دہلی پولیس کی اسپیشل سیل کی ٹیم نے 4500 کارتوس کے ساتھ چھ افراد کو گرفتار کرکے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔
اسپیشل سیل کے ایک سینئر افسر نے آج یہاں بتایا کہ اس معاملہ میں پہلے شخص کو 14 فروری کو براڑی کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد پانچ دیگر افراد کو گرفتار کیا گیا،ان کے قبضہ سے 4500 کارتوس برآمد ہوئے۔
گرفتار افراد کی شناخت رمیش کمار،دیپانشو،اکرام ،اکرم ،منوج کمار اور امیت راؤ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس اس معاملہ کی تفتیش کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS