پوڈیچری میں لفٹنٹ گورنر کا عہدہ سنبھالنے والی سوندراراجن کا دعوی

0

پوڈیچری : تلنگانہ کی گورنر ڈاکٹرتمیلی سائی سوندراراجن نے آج پوڈیچری کی لفٹنٹ گورنر کے طورپر زائد ذمہ داری سنبھال لی۔انہوں نے اپنی مادری زبان تمل میں حلف لیا۔حلف برداری کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وہ عوامی ایل جی ہوں گی اور بہبود کے لئے اقدامات کریں گی۔انہوں نے کہاکہ تمل زبان میں حلف لینے پر ان کو فخر محسوس ہوا ہے۔حلف برداری کے بعد تمیلی سائی نے ایس سی ،ایس ٹی طبقہ کو مالی امداد کی فراہمی کی فائل پردستخط کئے جس کے بعد انہوں نے ایڈس کنٹرول سوسائٹی کو مالی مدد کی فائل پر دستخط کئے۔ پوڈوچیری میں کووڈ کے ٹیکہ اندازی کی شرح میں کمی کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد انہوں نے کہاکہ وہ ٹیکہ اندازی کے مرکز کا بعد ازاں معائنہ کریں گے تاکہ ہندوستانی ٹیکہ کے تعلق سے لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جاسکے اور ٹیکہ لینے کے لئے ان میں بھروسہ پیدا کیاجاسکے۔ اکثریت ثابت کرنے کے لئے اپوزیشن کے راست وزیراعلی نارائن سامی کو میمورنڈم سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ اس مسئلہ پر مناسب طورپر غور کریں گی اور دستوری گنجائش کے لحاظ سے کام کریں گی۔ شمالی ہند سے تعلق رکھنے والوں کی جانب سے پوڈیچری میں تمل بولنے والے عہدیداروں کو نظر انداز کئے جانے سے متعلق الزامات پر انہوں نے کہاکہ جب تک تمیلی سائی،پوڈیچری کی ایل جی ہیں، تمل زبان کو احترام ملے گا۔ایک اور سوال پر انہوں نے کہاکہ وہ گورنر،ایل جی، وزیراعلی،ارکان اسمبلی اور عہدیداروں کے اختیارات سے واقف ہیں اوردستوری ڈھانچہ میں تمام اختیارات کا تحفظ کیاجائے گا۔انتخابات کے وقت ان کو ایل جی مقرر کئے جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ وہ ناپاک مقاصد کے تحت یہاں نہیں آئی ہیں۔انہوں نے یہ بھی یقین دہانی کروائی کہ وہ بے روزگاری اوریہاں راشن کی دکانات کے بند ہونے کے مسئلہ پر غور کریں گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS