یمنا ایکسپریس وے پر ایک ہی پریوار کے3 افراد کی لاشیں برآمد

0

یمنا ایکسپریس وے پر پولیس نے گشت کے دوران گاڑی سے ایک پریوار کی لاشیں برآمد کی ہیں۔ 
پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ اترپردیش کے ضلع متھرا میں ایکسپریس وے پر ایک کار ملی۔ اس کار میں ایک پریوار کے کئی لوگوں کو مردہ پایا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ ایک تاجر کا پریوار تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ تاجر نے پہلے اپنی بیوی اور نابالغ بچی کو ہلاک کیا اور پھر خودکشی کی۔
پولیس نے بتایا کہ اس کا ایک نابالغ بیٹا کار کے اندر شدید زخمی حالت میں پایا گیا، اس کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
پولیس سپرٹنڈنٹ اشوک کمار مینا نے بتایا میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب پولیس کی گاڑی ورنداوان کٹ کے قریب گشت پرتھی، اس وقت متھرا رجسٹرڈ گاڑی کو دیکھا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS