ماسٹر مائنڈ حافظ سعید پر پاک عدالت نے ٹیرر فنڈنگ کا الزام عائد کیا

    0

    2008 کے ممبئی دہشت گرد حملے کے ماسٹر مائنڈ حافظ سعید پر پاکستانی عدالت نے ٹیرر فنڈنگ کا معاملہ درج کیا ہے۔
    17 جولائی کو  پاکستانی پولیس کے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں سے ،حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کے خلاف 23 ایف آئی آر درج کیں۔حافظ سعید اور انکے ساتھیوں پر ٹیرر فمنڈنگ کے الزام میں معاملے درج کیے گئے ہیں۔یہ مقدمات لاہور، گجراںوالا اور ملتان میں درج ہیں۔
    جس میں پولیس نے جماعت الدعویٰ کے چیف کو بھی گرفتار کیا تھا۔جماعت الد عویٰ کے چیف کو اس وقت لاہور کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔ 
    حافظ سعید پر گجرا والا اور ملتان میں الانفال ٹرسٹ ، دعوت الارشاد ٹرسٹ اور معز بن جبل ٹرسٹ سمیت کئی غیر منافع تنظیموں (این پی او) کے نام پر بنائی گئ املاق کے ذریعہ سے دہشت گردی کے لئے فنڈ جمع کرنے کے الزام میں یہ مقدمات درج کئے گئے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS