جموں وکشمیر کے ضلع رام بن میں مسافر گاڑی دریائے چناب میں جاگری ایک کی موت دو زخمی، 6لاپتہ

0

جموں: (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے چندر کوٹ علاقے میں کرول پل کے قریب بدھ کی علی الصبح ایک مسافر بردار گاڑی سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک نوجوان مسافر از جان، دو زخمی اور 6 مسافر لاپتہ ہوئے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع رام بن میں چندر کوٹ علاقے کے کرول پل کے نزدیک بدھ کی علی الصبح قریب ساڑھے پانچ بجے سری نگر سے اتر پردیش جا رہی ایک مسافر بردار گاڑی سڑک سے لڑھک کر دریائے چناب میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک نوجوان مسافر فوت، دو زخمی اور چھ مسافر لاپتہ ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کی خبر پھیلتے ہی ایک بچاؤ ٹیم جس میں فوج، پولیس اور مقامی لوگ بھی شامل ہیں، نے بچاؤ کارروائیاں شروع کرکے تین مسافروں کو دریا سے نکالا۔
ان کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک کی موت واقع ہوئی تھی جبکہ دیگر دو جن میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے، زخمی ہوئے ہیں۔
متوفی کی شناخت 21 سالہ رشید ولد نفیس ساکن بجنور اتر پردیش جبکہ زخمیوں کی شناخت 28 سالہ محمد آصف ولد محمد راشد اور 25 سالہ بلال احمد ولد اسرار احمد ساکنان بجنور اتر پردیش کے بطور ہوئی ہے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ چھ لاپتہ مسافروں کی تلاش کے لئے کاروائیاں جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS