دھند کے باعث بس کو حادثہ 10 مسافر زخمی

0

مورینا: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع مورینا کے جنگنی تھانہ علاقے میں آج علی الصبح ایک پرائیویٹ بس سڑک پر کھڑے ایک ڈمپر سے ٹکرا گئی، جس میں دس مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مورینا کے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بس امبہ سے مورینا آرہی تھی۔ ڈمپر مورینا امبہ روڈ پر جنگنی گاؤں کے قریب سڑک کے کنارے کھڑا تھا۔ صبح سویرے گھنی دھند کے باعث بس ڈرائیور کو ڈمپر نظر نہیں آیا اور پیچھے سے اس میں گھس گیا جس سے بس میں سوار دس مسافر زخمی ہو گئے۔ پولیس حادثے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS