نئے سال میں کسانوں کو مودی کا تحفہ

0

نئی دہلی: (یواین آئی) ملک بھر کے 11 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو نئے سال کے موقع پر بطور تحفہ وزیراعظم نریندر مودی ایک جنوری کو وزیراعظم کسان سمان نیدھی یوجنا (پی ایم – کسان ) کی اگلی قسط جاری کریں گے۔ ایک رپورٹ میں بدھ کو یہ اطلاع دی گئی۔ اس منصوبے کے تحت مستفدین کسانوں کے ہر سال چھ ہزار روپے کا مالی فائدہ دیا جاتا ہے ،جو کہ دو ہزار روپے کی تین یکساں قسطوں میں ملے گا۔ پی ایم کسان یوجنا کے تحت 11.60 کروڑ سے زیادہ کسانوں کو مختلف قسطوں کے ذریعہ سے تقریباً 1.60 لاکھ کروڑ روپے کی مالی مدد بھی دی جاچکی ہے۔ اس دوران وزیراعظم مودی کسانوں کی آمدنی دو گنی کرنے کےسلسلے میں فارمر پروڈکشن اوگینائیزیشن (ایف پی او) کو ایکویٹی گرانٹ بھی جاری کریں گے۔ مرکز نے 6,865کروڑ روپے کے کل بجٹ کے اخراجات کے ساتھ 2027-28 تک دس ہزار نئے ایف پی او بنانے اور فروغ دینے کےلئے دس ہزار فارمر پروڈکشن اورگینائزیشنوں (ایف پی او) کی تشکیل اور فروغ کی مرکزی شعبہ کی یوجنا کو منظوری دی اور لانچ کیا۔ نریندر مودی ایک جنوری کو دوپہر 12 بجے اس یوجنا کے تحت قسط جاری کریں گے اور کسان پیداوار تنظیموں کو ایکویٹی گرانٹ بھی جاری کی جائے گی۔ وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کسانوں سے وزیراعظم کے پروگرام میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS