متوازن و غذائیت سے بھرپور خوراک پر توجہ دیں

0

عمر کے ساتھ غذائی عادات میں تبدیلی لازمی
اپنے جسم کی ضروریات کو جاننے کی کوشش کریں۔ محسوس کریں کہ آپ کس طرح کی خوراک کھانا چاہتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ اور جسم کے حالات کے مطابق کھانے کی مقدار کو مکمل طور پر تبدیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جب آپ چالیس سال سے زیادہ ہو چکی ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ اپنی غذائی عادات کو بہتر انداز میں اختیار کریں اور اپنی صحت کی دیکھ بھال رکھیں۔
عمر کے اس عشرے میں آپ کی زندگی کی زیادہ تر چیزیں مستحکم بنیادوں پر ہوں گی۔ اس وقت آپ اپنے جسم کی غذائی ضرورت پوری کریں گی تو وہ آگے کی زندگی میں آپ کے لیے سود مند ثابت ہو گی۔ لہٰذا اگر آپ نے پہلے کبھی اپنی خوراک پر توجہ نہیں دی تو اب بھی وقت ہے ہوش میں آئیں اور متوازن و غذائیت سے بھرپور خوراک کی جانب توجہ دیں۔ خصوصاً ان غذائی اشیاء کو ضروراپنی خوراک میں شامل رکھیں،یہ آپ کو مطلوبہ غذائی اجزا فراہم کریں گی۔
دہی: یہ دیگر ڈیری مصنوعات کی طرح کیلشیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے ذریعے آپ کے جسم کےYouthfulness کو بر قرار رکھنے میں بہت مدد ملتی ہے عمر کے ساتھ ساتھ بائنڈ نگ پروٹین کولیجن کم ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے اعصاب اور جلد کمزور ہو جاتی ہے۔ اس طرح کیلشیم کی کمی سے ہڈیاں کمزور ہوجاتی ہیں یہ بیٹا آکسیڈنٹ کے طور پر بھی کام کرتی ہے اور عمل انہضام میں مدد فراہم کرتی ہے۔
بادام: یہ وٹامن ای امینو ایسڈ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ یہ سورج کی شعاعوں سے ہونے والے نقصانات سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔اس کے استعمال سے یادداشت بہتر رہتی ہے اور یادداشت پر عمر کے ساتھ ہونے والے برے اثرات سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔
فلیکس بیج: یہ اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھر پور ہے جو جلد کی جھریوں اور داغ دھبوں کی صفائی میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں۔اومیگا تھری فیٹی ایسڈ کا 6ہفتوں تک روزانہ آدھا کھانے کا چمچ استعمال کرنا جلد کے لیے انتہائی مفید ہے، یہ جلد کو بہتر حالت میں رکھتا ہے۔
ٹماٹر: یہ قدرت کے شاندار تحفوں میں سے ایک ہے۔یہ اینٹی آکسیڈنٹ کی طرح جسم کو مختلف کینسر سے بچاتا ہے اور اس کی روک تھام میں مدد دیتا ہے۔ یہ کولیسٹرول لیول کو رینج میں رکھنے کے لیے بھی مددگار ہے۔یہ تازہ سلاد کے ساتھ یا پکا ہوا دونوں طرح مفید ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS