ہندوستان میں ایک ہفتہ میں دوسری بارکورونا کے تقریبا ً 16 ہزار نئے کیسز

0

نئی دہلی:  ملک میں کورونا وائرس کی رفتار بتدریج کم ہورہی ہے اور گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران دوسری بار تقریبا ً16 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ اس وبا کو شکست دینے والوں کی شرح میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔
پیر کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 16،504 نئے کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 40 ہزار کو عبور کر چکی ہے۔ اس سے قبل 29 دسمبر کو 16،432  کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے  19،557 مریضوں کی شفایابی  سے صحت مند  مریضوں کی مجموعی تعداد 99.46 لاکھ  اور شرح 96.19 فیصد ہوگئی۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد 3267 سے گھٹ کر 2.43 لاکھ اور شرح 2.36 فیصد ہوگئی۔ اسی عرصے میں 214 مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1،49،649  اور اموات کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS