آئی پی ایل:دہلی پہلی بار فائنل میں

0

انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں سیزن کے دوسرے کوالیفائر میچ میں دہلی کیپٹلس نے سن رائزرس حیدرآباد کو17رن سے شکست دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی وہ پہلی بار ف ائنل میں پہنچی۔ اس کا مقابلہ 10 نومبر کو ممبئی انڈینس سے ہوگا۔ میچ میں پہلے بلے بازی  کرتے ہوئے دہلی نے شیکھر دھون (78) کی بدولت 3 وکٹوں پر 189 رنز بنائے۔ جواب میں حیدرآباد کی ٹیم دہلی کے گیند بازوں  کا مقابلہ نہیں کرسکی اور 8 وکٹوں پر 172 تک پہنچ پائی۔ ان کے لئے کین ولیمسن نے 67 رنز کی سب سے زیادہ اننگز کھیلی۔ دہلی کی طرف سے ربادا نے 29 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں ، جبکہ اوپننگ میں 40 رنز بنانے والے اسٹونیس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔حیدرآباد نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آغاز کیا لیکن اچھی شروعات نہیں کی۔ دوسرے اوور میں بطور کپتان ڈیوڈ وارنر انھیں پہلا دھچکا لگا۔ ربادا کی تیز رفتار گیند وارنر کے پیڈ سے باہر اسٹمپ پر لگی۔ انہوں نے صرف دو رنز بنائے۔ اس کے بعد منیش پانڈے اور پریم گرگ نے اننگز کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے اچھی شروعات کی ، لیکن اننگزکو زیادہ دور تک نہیں لے جاسکے۔
 اس سے قبل سلامی بلے باز شیکھر دھون کی 78 رنوں کی شاندار نصف سنچری اننگ اور مارکس اسٹائنس کی 38 اور شمران ہتمائر کی ناٹ آؤٹ 42 کی شاندار اننگ سے دلی کیپیٹلس نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف آئی پی ایل کے دوسرے کوالیفائر میں اتوار کو 20اووروں میں 3 وکٹ پر189 رنوں کا قابل مقابلہ اسکور بنالیا۔شیکھر نے 50 گیندوں پر 78 رن میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے ۔ اسٹائنس نے 27 گیندوں پر 38رن میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا جبکہ ہتمائر نے 22گیندوں پر ناٹ آؤٹ 42 رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے اتری دلی نے شیکھر دھون کے ساتھ اوپننگ میں مارکس اسٹائنس کو اتارنے کا داؤ کھیلا جو کامیاب رہا۔شیکھر اور اسٹائنس نے دہلی کو 86 رن کی شاندار ابتدا دی۔ اسٹائنس نے انہیں پاور پلے میں اتارنے کے فیصلے کو صحیح ثابت کرتے ہوئے اننگ کے چوتھے اوور میں جیسن ہولڈر کی گیندوں پر تین چوکے اور ایک چھکا لگاتے ہوئے 18رن بنائے ۔

 دہلی کے پچاس رن 45 اوور میں پورے ہوگئے ۔گزشتہ کچھ میچوں میں سستے میں آؤٹ ہونے و الے بائیں ہاتھ کے بلے باز شیکھر نے بڑے میچ کا بڑا کھلاڑی ہونے کے اپنے رتبے کو قائم رکھتے ہوئے بہترین اننگ کھیلی۔ اسٹائنس کی دوسرے طرف موجودگی نے بھی شیکھر کے اوپر سے دباؤ ہٹادیا۔ دونوں بلے بازوں نے حیدرآباد کے راشد خان کی گیندوں کو محتاط طریقے سے کھیلا۔
اسٹائنس آخری راشد کی گیند پر بولڈ ہوئے لیکن تب تک وہ اپنا کام کرچکے تھے ۔ اسٹائنس نے ستائس گیندوں پر اڑتیس رن میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ میدان پر اترے کپتان شریس ایر نے بیس گیندوں پر ایک چوکے کے سہارے اکیس رن کی محتاط اننگ کھیلی۔شیکھر نے لے میں کھیلتے ہوئے لیفٹ آرم اسپنر شہباز ندیم کی گیند پر چھکا مار کر اپنی نصف سنچری چھبیس گیندوں میں پوری کی۔ شیکھر کا آئی پی ایل میں یہ اکتالیسویں نصف سنچری تھی۔ دہلی نے اپنے 100 رن دسویں اوور میں پورے کئے ۔ایر کو ہولڈر نے منیش پانڈے کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ ایر کا وکٹ 126 کے اسکور پر گرا۔ شیکھر اورایئر نے دوسرے وکٹ کے لئے 40 رن کی شراکت داری کی۔ اس میچ کے لئے الیون کھلاڑی کے طور پر لائے گئے شمران ہتمائر نے اپنے کردار کے ساتھ انصاف کرتے ہوئے کچھ بڑے شاٹ کھیلے ۔ حالانکہ گیارہ سے پندرہ اوور تک رن کی رفتار کچھ دھیمی رہ گئی۔ہتمائر نے اٹھارہویں اوور میں ہولڈر پر تین چوکے اور شیکھر نے بھی اسی اوور میں ایک چوکا لگایا۔ اس اوور میں اٹھارہ رن بنائے ۔ شیکھر انیسویں اوور میں سندیپ شرما کی تیسری گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے ۔ شیکھر نے ڈی آر ایس نہیں لیا۔ اگر وہ ڈی آر ایس لیتے تو بچ سکتے تھے کیونکہ گیند اسٹمپ چھوڑ رہی تھی۔
شیکھر نے پچاس گیندوں پر 78 رن میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ شیکھر کے آؤٹ ہونے کے بعد ٹی نٹراجن نے دہلی کے بلے بازوں کو بڑا شاٹ مارنے کا موقع نہیں دیا اور 20 اوور کے اختتام کے بعد دہلی کا اسکور 189 رہاتھا۔ ہتمائر نے 22 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 42رن میں چار چوکے اور ایک چھکا لگایا۔دہلی کو حیدرآبادکی خراب فیلڈنگ کا بھی فائدہ ملا۔ حیدرآباد کے فیلڈروں نے کیچ چھوڑے ۔ مس فیلڈنگ کی اور راشد نے اوورتھرو پر چوکا بھی دیا۔ حیدرآباد کی طرف سے سندیپ نے تیس اوور میں ایک وکٹ اور راشد نے 26رن پر ایک وکٹ لیا جبکہ ہولڈر نے پچاس رن لٹا کر ایک وکٹ لیا۔ ندیم نے چار اوور میں اڑتالیس رن دیئے ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS