ملک میں آسام کے بعد چھتیس گڑھ میں سب سے کم بے روزگاری کی شرح

0

نئی دہلی،: چھتیس گڑھ میں بے روزگار کی شرح ستمبر 2020 میں کم ہوکر دو فیصد رہ گئی ہے، جو قومی سطح پر ملک میں بے روزگاری کی شرح 608 فیصد سے کافی کم ہے۔ ملک میں شہری علاقوں میں یہ شرح 7.9 فیصد اور  دیہی علاقوں میں 6.3 فیصد رہی۔
سینٹر فار مانیٹرنگ انڈین اکانومک (سی ایم آئی ای)کی جانب سے جاری بے روزگاری کی شرح کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق بے روزگار کی شرح آسام میں 1.2 فیصد کے بعد چھتیس گڑھ میں سب سئ زیادہ دو فیصد ہے جو ملک کے بڑے اور ترقی یافتہ ریاستوں سے کافی کم ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق راجستھان میں بے روزگاری کی شرح 15.3،دلی میں 12.2،بہار میں 11.9،ہریانہ میں 19.1، پنجاب میں 9.6،مہاراشٹر میں 4.5، مگربی بنگال میں 9.3،اترپردیش میں 4.2،جھارکھنڈ میں 8.2 اور اوڈیشہ میں 2.1 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ چھتیس گڑھ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کے سبب ریاست میں صنعتوں سمیت زراعت کے شعبے میں سرگرمیاں تیزی سے چل رہی ہیں،جس کی وجہ سے روزگار کے مواقعوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور بے روزگاری کی شرح کم ہو رہی ہے۔
اس سے قبل چھتیس گڑھ میں بے روزگاری کی شرح جون میں 14.4 سے کم ہوکر جولائی میں نو فیصد ہوگئی تھی۔ بھوپش بگھیل حکومت کے فیصلوں کی وجہ سے ریاست کے لوگوں کو کورونا دور میں بھی معاشی سرگرمیوں سے مربوط رکھا گیا تھا۔ صنعتی سرگرمیاں اپریل کے آخری ہفتے سے یہاں شروع ہوگئیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS