آنے والے تہواروں کے دوران زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے : ڈاکٹر ہرش وردھن

0

نئی دہلی: صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج کہا کہ کیرالہ میں اونم کے دوران برتی گئی لاپرواہی کی وجہ سے ریاست میں کورونا وائرس کووڈ 19 انفیکشن کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور دیگر ریاستوں کو اس سے سبق لیتے ہوئے آنے والے تہواروں کے دوران زیادہ احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے اتوار کے روز بتایا کہ 30 جنوری سے 3 مئی کے درمیان کیرالہ میں کورونا وائرس کے صرف 499 ہی  معاملے سامنے آئے تھے اور وائرس  کی وجہ سے دو مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔  اس وقت،انفیکشن کے زیادہ تر معاملے کسرگوڑ اور ضلع  کنور سے تھے۔ اس کے بعد ،سیاحت اور تجارت کی وجہ سے ریاست میں اور ریاست کے باہر لوگوں کی بڑھتی ہوئی نقل و حرکت کی وجہ سے ،دوسرے اضلاع میں بھی کورونا انفیکشن کے واقعات میں اضافہ ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ اونم تہوار کی وجہ سے اگست اور ستمبر میں کیرالہ میں کورونا انفیکشن کے معاملات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ اونم کا تہوار 22 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہا اور اس دوران ریاست بھر سے لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور کووڈ ۔19 سے متعلق رہنما خطوط پر عمل نہیں کیا گیا۔ 
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ابتدائی طور پر کیرالہ نے کورونا وائرس پر اچھی طرح قابو پالیا تھا لیکن بعد میں لاپرواہی کی وجہ سے کیرالہ میں انفیکشن کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا اور معاملہ سنگین ہوگیا۔ اس سے دیگر ریاستوں کو  یہ سبق حاصل کرنا چاہیے کہ کس طرح اونم کے دوران لاپرواہی کے سبب  وہاں وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا  ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS