پلوامہ کے ترال میں گرینیڈ حملہ، ایک سی آر پی ایف اے ایس آئی زخمی

    0

    سری نگر: جنوبی ضلع پلوامہ کے قصبہ ترال میں اتوار کو جنگجوئوں کی طرف سے پھینکنے جانے والے ایک ہتھ گولے کے پھٹنے سے سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کے ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر زخمی ہوگئے ہیں۔
    سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جنگجوئوں نے اتوار کو دوپہر کے وقت قصبہ ترال میں 139 بٹالین سی آر پی ایف کی ایک پارٹی کو نشانہ بنا کر ہتھ گولہ داغا جس کے نتیجے میں سی آر پی ایف کے ایک اے ایس آئی کو آہنی ریزے لگے۔
    انہوں نے کہا کہ زخمی اے ایس آئی کو فوری طور نزدیکی طبی مرکز منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
    اگرچہ سیکورٹی فورسز نے حملے کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا تاہم حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوچکے تھے۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS