ٹسٹ کرکٹ میں دھونی کی کامیابی کے پیچھے ظہیر خان کا ہاتھ : گوتم گمبھیر

0

نئی دہلی:ہندوستان کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا کہ سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی ٹسٹ میچ میں کامیابی کے پیچھے سابق تیزگیندباز ظہیرخان کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔ گمبھیرنے اسٹاراسپورٹ کے ایک پروگرام’کرکٹ کنیکٹیڈ‘میں کہا کہ دھونی ٹسٹ کرکٹ میں کامیاب کپتان اس لئے بن سکے کیونکہ ان کے پاس ظہیر خان جیسا تیزگیندباز تھا۔وہ کافی خوش قسمت ہیں کہ ان کے پاس ظہیر جیسا گیند باز تھا۔ اس  کا کریڈٹ سوربھ گانگولی کو جاتا ہے۔ میرے حساب سے ظہیر خان ہندوستان کے بہترین اعلیٰ سطح کے تیزگیندباز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھونی کافی خوش قسمت کپتان رہے ہیں کیونکہ انہیں ہر فارمیٹ میں ایک الگ ٹیم ملی۔ 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS