بے روزگاروں کے مسائل پر شرمیلاہرمنگل کوایک روزہ بھوک ہڑتال کرتی ہیں

0
mango

حیدرآباد: (یواین آئی)وائی ایس آرتلنگانہ پارٹی کی صدر وائی ایس شرمیلا نے آج راجنا سرسلہ ضلع کے مٹی ملاعلاقہ میں ایک روزہ بھوک ہڑتال کی۔ بے روزگاروں کے مسائل پر شرمیلا ہر منگل کو ایک روزہ بھوک ہڑتال کررہی ہیں۔ ساتھ ہی وہ بے روزگاری کے مسائل کے سبب تنگ آکر خودکشی کرنے والے نوجوانوں کے ارکان خاندان سے بھی ملاقات کرتے ہوئے ان کو پُرسہ دیتی ہیں۔اسی کے حصہ کے طورپر شرمیلا نے بھوک ہڑتال کے آغاز سے پہلے گولاپلی کے نوجوان مہیندریادو کے ارکان خاندان اوررشتہ داروں سے ان کے گھر پر ملاقات کرتے ہوئے پُرسہ دیا۔ اس نوجوان نے روزگار نہ ملنے پر انتہائی اقدام کیا تھا۔شرمیلا کا مطالبہ ہے کہ حکومت بے روزگار نوجوانوں کے مسائل حل کرے اور ان کے لئے ملازمتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سرکاری ملازمتوں پر تقرری کا اعلامیہ جاری کرے۔شرمیلا جو متحدہ آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس راج شیکھرریڈی کی دختر ہیں کے ساتھ اس بھوک ہڑتال میں ان کی پارٹی کے کارکنوں کے ساتھ ساتھ ان کے والد کے چاہنے والوں نے کثیرتعداد میں حصہ لیا۔

آپ کے تاثرات
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0
+1
0

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here