شوپیاں سے لاپتہ نوجوان نے جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار کی

    0

    جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں سے تعلق رکھنے والے لاپتہ نوجوان نے البدر نامی جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار کی ہے۔
    شوپیاں کے کلان چھتری گام سے تعلق رکھنے والا 17 سالہ آصف احمد گنائی ولد بشیر احمد گنائی 20 جولائی سے لاپتہ تھا اور 25 جولائی کو اس نے البدر نامی جنگجو تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
    سوشل میڈیا پر آصف احمد کا ایک تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں اس کو ہاتھوں میں ایک رائفل تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔
    آصف کے والدین نے بیٹے کو گھر واپس لوٹنے کی باربار اپیلیں کیں لیکن وہ بار آور ثابت نہ ہوسکیں۔
    انہوں نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں اس کے لاپتہ ہونے کے بارے میں ایک رپورٹ بھی درج کی تھی اور بڑے پیمانے پر خود بھی اس کی تلاش شروع کی تھی۔

     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS