مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا حیرت انگیز منظر، کیمرے کی آنکھ سے آپ بھی دیکھیں

0
Image: Travel Magazine

مکہ (ایجنسی): مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا دلچسپ منظر کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کر لیا ہے۔اس دلچسپ منظر کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ حرمین شریفین انتظامیہ کے ٹویٹر اکاونٹ پر ان تصاویر کو شیئر کیا گیا ہے جسے دنیا بھر کے مسلمان دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں۔واضح رہے کہ سعودی عرب کے محکمہ موسمیات نے پوری مملکت میں شدید بارشوں پیشگوئی کی ہے۔ہفتہ کے روز سے بدھ تک نجرام، ریاض، عسیر، جازان اور مکہ مکرمہ کے علاقوں میں شدید بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔سعوی عرب میں مکہ مکرمہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی کے منظر کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق وڈیو میں آسمانی بجلی کلاک ٹاور پر گرتی نظر آرہی ہے۔یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور حیران کن منظر ہے۔ کلاک ٹاور کا رخ مسجد الحرام کی جانب ہے۔
گرج چمک کے ساتھ بارش کے دوران کلارک ٹاور پر گرنے والی بجلی کے مناظر کی تصاویر حرمین کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر شیئر کی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز موسمیات کے قومی مرکز نے توقع ظاہر کی تھی کہ مکہ مکرمہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ سعودی عرب میں مکہ مکرمہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کے حیران کُن مناظر کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرتی تصاویر میں آسمانی بجلی کو کلاک ٹاور پر گرتا دیکھا جاسکتا ہے، آسمانی بجلی کلاک ٹاور کی چوٹی کو چھو کر گزرتی نظر آرہی ہے۔اس دیدہ زیب منظر کی تصاویر حرمین کی انتظامیہ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤٹ پر شیئر کی ہیں۔کلاک ٹاور کا رخ مسجد الحرام کی جانب ہے اس وجہ سے یہ اپنی نوعیت کا منفرد اور حیران کن منظر ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS