یوگی کی بی جے پی اعلیٰ قیادت سے ملاقات

0
https://www.republicworld.com/

وزیراعظم مودی کوحلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کیا
نئی دہلی، (ایجنسیاں) : اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی جیت کے بعد قومی راجدھانی کے اپنے پہلے دورے میں اتوار کو نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو،وزیراعظم نریندر مودی، بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے جنرل سکریٹری (تنظیم) بی ایل سنتوش سے ملاقات کی۔ اس موقع پر یوگی نے وزیراعظم کو اپنی حلف برداری تقریب میں شرکت کیلئے مدعو کیا۔ وزیراعلیٰ کے طور پر مسلسل دوسری مدت کار کے لیے حلف لینے کی تیاری کرنے والے آدتیہ ناتھ نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور نڈا سمیت اعلیٰ پارٹی قیادت سے ملاقات کے دوران سرکار کی تشکیل سے متعلق امور پر بات چیت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگوں میں وزرا خاص طور سے نائب وزیر اعلیٰ کے ناموں پر بات چیت ہوئی اور غوروخوض کیا گیا۔ اس بار نائب وزیراعلیٰ کی تعداد2 سے 4 ہوسکتی ہے، جن میں ایک دلت اور دوسرابرہمن چہرہ شامل کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے برہمن رہنما کے طور پربرجیش پاٹھک یا متھرا سے منتخب ہونے والے شری کانت شرما، پارٹی کے ریاستی صدر اور کرمی لیڈر سواتنتر دیو سنگھ اور آگرہ سے انتخاب جیتنے والی جاٹو سماج کی بے بی رانی موریہ کا نام شامل ہے۔ چونکہ کیشو پرساد موریہ اس بار الیکشن نہیں جیتے ہیں، اس لیے اس طرح کی قیاس آرائی تھی کہ وہ نائب وزیراعلیٰ نہیں بنائے جائیں گے، لیکن وہ پارٹی میں دیگر پسماندہ طبقات کے بڑے لیڈر ہیں، اس لیے انہیںبھی دوبارہ نائب وزیر اعلیٰ بنایا جا سکتا ہے ۔ان کے علاوہ اسمبلی الیکشن میں 11وزرا بھی ہارے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS