یتی نرسمہانند گرفتار

0

دہرادون:اتراکھنڈ پولیس نے یتی نرسمہانند کو ہری دوار میں منعقددھرم سنسد میں متنازعہ بیانات سے متعلق ایک معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری اتوار کو ہونے والی مہاپنچایت سے قبل ہوئی ہے۔ ہری دوار پولیس نے مقدمہ نمبر 18/22 کے تحت گرفتار کیا ہے۔ اسی معاملے میں 2روزقبل ہی وسیم رضوی عرف جتیندر تیاگی کو بھی گرفتار کیا گیا تھا، ان پر دھرم سنسد میں اشتعال انگیز بیانات دینے کا الزام ہے۔ ہری دوار کے سی او سٹی شیکھر سویال نے مذہبی لیڈریتی نرسمہانند کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ سویال کے مطابق یتی نرسمہانند کے خلاف 2-3 مقدمات چل رہے ہیں۔ ان میں خواتین کے خلاف نازیبا تبصرہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ روچیکا نامی لڑکی نے شکایت کی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS