12ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس ملتوی

0
www.reuters.com

جنیوا: (یو این آئی/ اسپوتنک) ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈبلیو ٹی او) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اینابیل گنزالیز نے کہا کہ کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے ویریئنٹ کے پھیلاؤ کے پیش نظر 12ویں وزارتی کانفرنس کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ گنزالیز نے جمعہ کے روز ٹویٹ کیا کہ “12ویں ڈبلیو ٹی او وزارتی کانفرنس ملتوی کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ ڈبلیو ٹی او جنرل کونسل کے صدر کاسٹیلو ڈیسیو، ڈی جی نویلا اور کل وقتی اراکین کے مشورے سے کیا گیا ہے۔ صحت اور غیر جانبداری کے لحاظ سے یہ درست فیصلہ ہے۔ کام جاری رہنا چاہیے۔” ڈبلیو ٹی او میں برطانیہ کے مستقل نمائندے سائمن مینلی نے تنظیم کے فیصلے پر تائید کا اظہار کیا۔ مسٹر مینلی نے ٹویٹ کیا کہ “ڈبلیو ٹی او کے نائب صدر نویلا نے صحت کی صورتحال اور تمام نمائندوں کےشرکت نہ کرنے کی وجہ سے 12ویں وزارتی کانفرنس کو اگلے ہفتے تک ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ درست ہے۔ ہم WTO کی حمایت میں کھڑے ہیں اور 12ویں وزارتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے منتظر ہیں۔”

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS