میکسیکو میں بس حادثے میں 19 افراد ہلاک

0

میکسیکو میں : (یو این آئی/ژنہوا) میکسیکو میں بریک خراب ہونے کے باعث مسافر بس ایک گھر سے ٹکرا گئی جس میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔ مقامی حکام نے یہ اطلاع دی۔
ایمرجنسی مینجمنٹ آفیسر سیموئیل گٹیریز نے جمعہ کے روز بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک ہائی وے پر جا نے والی ایک بس کا بریک خراب ہونے سے یہ حادثہ ہوا ہے، جو پڑوسی ریاست میکاؤکن ریاست سے میکسیکو ریاست کے ایک مذہبی مقام کی طرف جا رہی تھی ۔ سیموئیل گٹیریز نے کہا کہ تمام زخمیوں کو اسپتالوں میں بھرتی کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
ریڈ کراس نے ٹویٹ کیا کہ اس نے جائے وقوعہ پر 10 ایمبولینسیں بھیجی ہیں۔ سرچ اینڈ ریسکیو گروپ نے زخمیوں کو ایئر لفٹ کرنے کے لیے دو ہیلی کاپٹر بھیجےہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS