وسطی ضلع بڈگام کے چرارشریف میں 30سالہ خاتون کی لاش برآمد

0

سری نگر: (یو این آئی) وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں ایک 30 سالہ خاتون کو اخروٹ کے ایک درخت کے
ساتھ لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ضلع بڈگام کے چرارشریف علاقے میں اتواراور پیرکی درمیانی شب ایک 30 سالہ خاتون کو اخروٹ
کے ایک درخت کے ساتھ لٹکتے ہوئے پایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم پیر کی صبح جائے واردات پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سب ضلع ہسپتال چرار شریف منتقل کیا گیا۔
دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS