چتوڑ گڑھ(یو این آئی) راجستھان کے چتوڑ گڑھ ضلع میں تین دنوں سے مسلسل بارش کے سبب دیوار گرنے سے ایک خاتون کی موت ہو گئی، جب کہ راوت بھاٹہ علاقے کے اسکولوں میں دو دن کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے ۔ضلع بھر میں اتوار کی شام سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ منگل کی شام تک جاری رہا جس کے باعث تمام چھوٹے اور بڑے ڈیم تالاب اوورفلو ہوگئے جس کے باعث شہر سے گزرنے والی گمبھیری اوربیڑچ ندی میں منگل کوطغیانی آگئی۔شہر میں سیلاب کی صورتحال سے بچنے کے لیے ضلع کلکٹر اروند پوسوال نے آبی وسائل اور پولیس افسران کے ساتھ دونوں ندیوں کا جائزہ لیا۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS