سرکاربننے پر پرانی پنشن بحال ہوگی:راہل گاندھی

0

نئی دہلی، (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا کہ گجرات اور ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو اکثریت ملنے پر دونوں ریاستوں میں پرانا پنشن نظام بحال کر دیا جائے گا۔کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ان کی پارٹی نے چھتیس گڑھ اور راجستھان میں پرانی پنشن بحال کر دی ہے اور اب اگر ان کی پارٹی گجرات اور ہماچل پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات میں اکثریت حاصل کر لیتی ہے اور وہاں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو ملازمین کےلئے پرانا پنشن نظام بحال کر دیا جائے گا۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیاکہ پرانی پنشن کو ختم کرکے ، بی جے پی نے بوڑھوں کو خود انحصاری سے انحصار بنا دیا ہے ۔ ملک کو مضبوط کرنے والے سرکاری ملازمین کا حق ہے ۔ ہم نے پرانی پنشن راجستھان، چھتیس گڑھ میں بحال کی۔ اب گجرات میں بھی کانگریس کی حکومت آئے گی، پرانی پنشن لائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS