سی اے اے کے خلاف اسمبلی میں ریزولیشن پاس کرایا جائے گا: ممتابنرجی

0

کلکتہ:مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا سی اے اے کے خلاف سخت تیور برقرار ہے۔ انہوں نے آج کہا کہ مغربی بنگال اسمبلی سے بھی ”شہریت ترمیمی ایکٹ“کے خلاف جلد ہی ریزولیشن پاس کیا جائے گا۔ ٹی ایم سی سربراہ ممتا بنرجی شہریت ترمیمی ایکٹ اور این آرسی کی شدید مخالفت کررہی ہیں،انہوں نے دوسری ریاستوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بھی سی اے اے کے خلاف ریزولیشن پاس کریں۔ کیرالہ کی سی پی ایم حکومت اور پنجاب کی کانگریس حکومت نے پہلے ہی سی اے اے کے خلاف ریزولیشن پاس کرچکی ہے۔ تاہم راجستھان کی کانگریس حکومت نے بھی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف 24جنوری کو ریزولیشن پاس کرانے کا اعلان کیا ہے۔ مہاراشٹر کی کی مہاوکاش آگاڑی حکومت بھی اس طرح کی ریزولیشن لانے پر غور کررہی ہے۔ اس کے علاوہ مدھیہ پردیش اور چھتس گڑھ بھی اس پر غور کررہی ہے۔ کانگریسی لیڈر احمد پٹیل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیگر ریاستوں میں بھی پنجاب کے طرز پر شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ریزولیشن پاس کرایا جائے گا۔ ریاستی حکومتوں کے ذریعہ سی اے اے پر پاس کیے جارہے ریزولیشن پر مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ یہ غیر آئینی قدم ہے اور یہ ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ پارلیمنٹ کے ذریعہ پاس قوانین کی پاسداری کریں۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں بنگال اسمبلی نے این آر سی کے خلاف ریزولیشن پاس کراتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی صورت میں بنگال میں این آر سی کو نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اسی مہینے بنگال اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں ممتا بنرجی شہریت ترمیمی ایکٹ پر خصوصی ریزولیشن پاس کرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ ہم پہلے ہی اس معاملے میں ایک ریزولیشن پاس کرچکے ہیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS