منگل کو کیجریوال کریں گے پرچہ نامزدگی، تاخیر سے پہنچنے کی وجہ سے آج نہیں کرسکے پرچہ داخل

0

نئی دہلی: دہلی کے وزیراعلیٰ اور عام آدمی پارٹی کے سربراہ اروند کیجریوال آج اپنا پرچہ داخل نہیں کرسکے۔ وہ الیکشن افسر کے دفتر میں مقررہ وقت کے بعد پہنچنے،جس کے سبب وہ کاغذات نامزدگی داخل نہیں کر سکے ہیں۔ کیجریوال نامزدگی کے آخری دن21 جنوری بروز منگل پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ نامزدگی داخل کرنے کے لئے تین بجے کا وقت مقرر تھا۔ کیجریوال دوپہر بعد جام نگر میں ڈپٹی کلکٹر کے آفس میں اپنا کاغذات نامزدگی داخل کرنے والے تھے۔ کیجریوال کے روڈ شو کو 'جنتا کا سی ایم' کا نام دیا گیا تھا۔ کارکنوں کے ہجوم کے علاوہ ان کے ساتھ جیپ پر نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور پارٹی لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ سنجے سنگھ بھی تھے۔ انڈیا گیٹ کے قریب جام نگر ہاؤس واقع الیکشن افسر کے دفتر کے باہر جمع کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ انہیں  پرچہ نامزدگی داخل کے لئے شام تین بجے پہنچنا تھا۔ انہوں نے کہا، "ریلی میں بڑی تعداد میں کارکن اور عوام شامل تھے۔ اس کی وجہ سے میں آج الیکشن افسر کے دفتر پر وقت سے نہیں پہنچ سکا۔ میں آپ لوگوں کو چھوڑ کر نہیں جا سکتا تھا، اب کل کاغذات نامزدگی داخل کروں گا۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS