بی جے پی اور کانگریس کیجریوال کے خلاف امیدوار اتارنے میں تذبذب کا شکار

0

نئی دہلی: دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے بیشتر سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ لیکن نئی دہلی یعنی وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کے مد مقابل امیدوار کو کھڑا کیے جانے پر کانگریس اور بی جے میں میں ابتک تذبذب کی صورت حال برقرار ہے۔ واضح رہے کہ پاچہ نامزدگی کے لیے اب صرف ایک روز باقی رہ گیا ہے۔ مگر بی جے پی اور کانگریس ابھی تک وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے خلاف امیدوار طے نہیں کرسکی ہے۔ بی جے پی نے 57 سیٹوں پر امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے اور دو سیٹوں پر جے ڈی یو انتخاب لڑنے والی ہے۔ کیوں کہ بہار میں بی جے پی اور جے ڈی یو سربراہ نتیش کمار کا اتحاد ہے۔ باقی 11 سیٹوں پر پارٹی نے اپنے امیدوار ابھی نامزد نہیں کیے ہیں، جن میں نئی دہلی سیٹ بھی شامل ہے۔ وہیں کانگریس نے 54 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتار دیے ہیں۔ نئی دہلی سیٹ سے کیجریوال ایک بار پھر میدان میں ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS