کشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنانے کا منصوبہ نہیں: عمران خان

0
Financial Times

اسلام آباد: (یو این آئی) پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت کا منصوبہ کشمیر کو پاکستان کا صوبہ بنانے کا کوئی نہیں ہے۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق 25 جولائی کو ہونے والے الیکشن سے قبل پاکستان کے قبضے والے کشمیر کے طرار خال علاقے میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عمرا خان نے اپوزیشن کے ایک رہنما کے اس بابت کیے گئے دعوے کو خارج کیا اور کہا کہ ان کی حکومت کا منصوبہ کشمیرکو پاکستان کا صوبہ بنانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو یہ طے کرنا ہے کہ وہ پاکستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں یا پھر’آزاد‘ہونا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ایسی کسی بھی بات کو خارج کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انھیں نہیں معلوم ہے کہ یہ سب باتیں کہاں سے کہی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن ایسا آئے گا جب کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی تجاویز کے مطابق اپنا مستقبل طے کرنے کی اجازت ہوگی اور اس دن کشمیری پاکستان میں رہنے کا فیصلہ کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کی رہنما مریم نواز نے 18 جولائی کو پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ایک انتخابی ریلی میں کہا تھا کہ حکومت نے کشمیر کی صورتحال بدلنے اور اسے ایک صوبہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS