سوشل میڈیا پر شارخ خان کا لتا منگیشکر کے لئے دعا کرتے ہوئے ویڈیو کیوں وائرل ہورہا ہے؟

0
WingsDailyNews

نئی دہلی : لتا منگیشکر کے انتقال سے نہ صرف بالی ووڈ کے ستارے ہی نہیں بلکہ ہندوستان تمام لوگ غم زدہ ہے۔ لتا منگیشکر کو پی ایم نریندر مودی سے لے کر بڑے بڑے سیاست دانوں اور بالی ووڈ ستاریں بھی موجود تھے سبھی کی آنکھیں نم تھیں اور چہرے غم میں ڈوبے ہوئے تھے۔ اتوار کی شام قومی اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئیں۔اس دوران بالی ووڈ سپراسٹار شارخ خان اپنی منیجر پوجا ددلانی کے ساتھ سیواجی پارک جہاں پر لتا منگیشر کی آخری رسومات ادا کی جارہی تھیں۔ شارخ خان اور پوجا نے ایک ساتھ دو طریقوں سے کس طرح لتا منگیشکر کو خراج تحسین ادا کی۔ اس خراج تحسین کی ایک خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
https://twitter.com/AzharulAkash3/status/1490320746425753601
ہورہی ہے۔ اس تصویر میں شارخ خان اپنے دونوں ہاتھوں کو پھلائے اسلامک رسم ورواج سے لتا منگیشر کے لئے دعا مانگ رہے ہیں۔ وہیں پوجا ددلانی ہاتھ جوڑ کر دعا کرتی ہوئی نظرآرہی ہیں۔ لتامنگیشکر کے لئے دعا مانگتے ہوئے شارخ خان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شارخ خان کے ہاتھ میں ایک پھولوں کی مالا ہے۔ شارخ خان پہلے لتا منگیشکر میت پر پھولوں کا ہار پہنارہے ہیں اور پھر لتا منگیشکر دیدی کی روح کو سکون ملے اس کے لئے دعا کی۔اور انہوں ماسک کو تھوڑا نیچے کر کے لتا جی کے پیر کے پاس پھونک ماری جو دعا کے بعد کرتے ہیں۔ لیکن شارخ خان کے اس پھونک مارنے والے لمحے کو کیچ کر کے لوگ تبصرے کررہیں کہ شارخ خان نے تھوکا ہے۔ یہ سراسر غلط ہے۔ اتنا ہی نہیں شارخ خان لتا جی کے لئے دعا منگنے کے بعد ان کے پیروں کو چھوکر آشرواد لیتیے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔ وہیں شارخ خان کی مینجر پوجا ددلانی ہاتھوں کو جوڑ کرسور کوکیلا کو نمن کرتی ہوئی نظر آئیں۔
آخری رسومات میں شرکت کرنے والوں میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ اس موقع پر گورنر بھگت سنگھ کوشیاری، وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ، ان کی اہلیہ رشمی ٹھاکرے ، نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار، ان کی بیٹی اور رکن پارلیمنٹ سپریا سولے، مرکزی وزیر پیوش گوئل، بھارت رتن سچن تندولکر، مہاراشٹر نونرمان سینا کے صدر راج ٹھاکرے ، ان کی اہلیہ شرمیلا ٹھاکرے ، وزیر اعلیٰ کے بیٹے اور وزیر آدتیہ ٹھاکرے ، شیو سینا کے راجیہ سبھا کے رکن انل دیسائی، ممبئی کی میئر کشوری پیڈنیکر، ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اقبال چہل، سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور کئی دیگر معززین نے محترمہ لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شرکت کی۔بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن اپنی بیٹی شویتا کے ہمراہ آخری رسومات پر پہنچے تھے۔ لتا منگیشکر کی آخری رسومات میں شاہ رخ خان کے علاوہ بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ آخری رسومات کیلئے لتا منگیشکر کا جسد خاکی ان کے گھر بھو کنج سے 3:30 بجے شیواجی پارک لے جایا گیا۔ راستے میں سڑک کے دونوں طرف ان کے آخری دیدار کیلئے لوگوں کا ہجوم تھا۔ وہ لتا جی کے جسد خاکی پر پھول چڑھا نے کیلئے سڑک کے کنارے کھڑے تھے ۔ اس گاڑی میں ان کی بہن اوشا منگیشکر اور خاندان کے دیگر افراد سوار تھے، جس میں ان کا جسد خاکی رکھا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS