ٹی 20ولڈ کپ میں پاکستان کی جیت اور ہندوستان کی ہار پر لوگوں کا الگ ہی انداز رہا کیوں؟

0
www.onmanorama.com

نئی دہلی (ایجسنی): ٹی 20ولڈ کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلے گئے مقابلے میں ہندوستانی ٹیم نے کچھ ایسے کیا کہ جس نے ہر کسی کا دل جیت لیا۔ میچ کی شروعات سے پہلے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں نے گھٹنے پر آکر بلیک لائف مومنٹ کا سپورٹ کیا۔ ٹوئٹر پر جہاں صارفین دل کھول کر پاکستان کی کرکٹ ٹیم کو داد اور مبارکبادیں رہے ہیں وہیں کچھ صارفین ایسے بھی
ہی جو انڈیا کی شکست کے بارے میں میمز شیئر کر رہے ہیں۔ ہندوستانی ٹیم کے اوپنر روہت شرما اور کے ایل نے کریز پر پہنچ کر ایک گھٹنے پر بیٹھ کر اس مومنٹ کی حمایت کی۔ جب ہندوستان ٹیم نے باقی کھلاڑیوں نے باونڈری کے باہر ایسا ہی کیا۔ پاکستانی ٹیم کے سبھی کھلاڑی گھٹنے پر تو نہیں بیٹھے لیکن دل پر ہاتھ رکھ کر مومنٹ کی حمایت کی۔ پاکستان نے ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ 2021 کے اپنے پہلے میچ میں ہندوستان کو 10 وکٹوں سے شکست دی۔ ہندوستان کا 152 رنز کا ہدف پاکستانی ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ کھوئے 17.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ محمد رضوان نے 55 گیندوں پر 79 اور بابر اعظم نے 52 گیندوں پر 68 رنز بنائے۔ آج تک پاکستان نے ورلڈ کپ کے کسی بھی میچ میں ہندوستان کے خلاف جیت درج نہیں کرائی تھی۔ یہ پاکستان کی تاریخی فتح ہے۔
لوگوں نے اپنے تاثروت مختلف انداز میں سوشل میڈیا پر شیئر کئے۔
کسی نے کوہلی کو ’نہ گھبرانے‘کا مشورہ دیا تو کسی نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ورلڈکپ بھی پاکستان ہی جیتے
گا۔ ہندوستان نے کھیل پاکستان کے مقابلے اچھا نہیں رہا۔ ہندوستان کی بولنگ تھوڑی خراب رہی ہے۔ ہندوستان کے اوپنر کی کارکردگی کوئی حاض نہیں رہی اس کے برعکس پاکستان کی اوپنگ اچھی رہی۔ ہندوستان کے کھلاڑی دبائو میں رہے جب کہ پاکستانی کھلاڑی اس کے الٹ رہے۔ ہندوستان دبائو کی وجہ سے ہار گیا۔ہندوستان کی فلڈنگ عمدہ رہی۔ ساہین افریدی کی عمدہ بالنگ رہی۔ روہت شرما اور کے ایل راہل کے بعد ہندوستان کی ٹیم سنبھل نہیں سکی۔ ہندوستان کی دس وکٹ سے ہار نے صارفین کو کافی تکلیف دی۔
یہ کہنا بالکل غلط نہیں ہو گا کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان ایک کرکٹ میچ تو دبئی کے سٹیڈیم میں ہوا لیکن ایک
دوسرا میچ سوشل میڈیا پر صارفین کے درمیان بھی جاری رہا۔ صارف شیری نے پاکستان کی فتح کے بعد لکھا: ’30
سال کا جادو ختم ہوا۔ میں تقریباً رو پڑی۔‘
سماجی کارکن نگہت داد نے انڈین ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی کی اہلیہ اور اداکارہ انوشکا شرما کو مخاطب کرتے ہوئے
لکھا: ’’انوشکا آپ نے آج کوہلی کو ڈانٹنا نہیں۔‘پاکستانی

اداکارہ مائرہ خان نے لکھا:
ٹویٹ’اف۔۔۔ دل فخر سے پھٹ رہا ہے۔
واہ۔‘افتحار حسین نامی صارف نے لکھا: ’اس جیت کا بہت دیر سے انتظار تھا۔‘واضح رہے کہ کسی بھی آئی سی سی ورلڈ کپ میں یہ پاکستان کی انڈیا کے خلاف پہلی جیت ہے۔ دوسری جانب انڈیا میں بعض


صارفین کپتان وراٹ کوہلی کی کپتانی پر سوال کر رہے ہیں۔ انوراگ لکھتے ہیں کہ ’اگر وراٹ کوہلی کو کوئی شرم ہے تو ابھی (کپتانی سے) استعفیٰ دیں۔ ٹیم میں کوئی حوصلہ نہیں۔‘
تاہم بعض صارفین ان کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔ جیسے دنیش لکھتے ہیں کہ


’یہ وہ وقت ہے جب ہمیں ٹیم اور کوہلی
کو سپورٹ کرنا چاہیے۔‘سابق انڈین کرکٹر ویرندر سیہواگ نے پاکستان کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا: ’مجھ یقین ہے کہ
انڈیا اب زیادہ مضبوطی سے واپس آئے گا۔‘


پاکستان فینس کی ہندوستانی جرسی پہنے ایڈٹ فوٹو شیئر کر یوزر نے لکھا ایک دم سے وقت بدل گیا، جذبات بدل گئے، زندگی بدل دی۔ایک یوزر نے لکھا آج اگر گوتم گمبھیر نے انڈیا کی جیب کے لئے ٹوئٹ نہیں کیاہوتا تو ہم ہارتے نہیں۔
ایک یوزر نے لکھا کہ وراٹ کوہلی کو پٹاخے پھوڑنا پسند نہیں اس لے آج ہم ہار گئے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS