جموں وکشمیر ڈبلیوایچ او کے نقشہ میں پاکستان اور چین کا حصہ

0

نئی دہلی (ایجنسیاں) : ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا ایم پی ڈاکٹر شانتنو سین نے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے نقشے میں جموں و کشمیر کو پاکستان اور چین کا حصہ ظاہر کرنے پر سخت اعتراض کیا ہے۔ ڈاکٹر سین نے اس پر وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھتے ہوئے بین الاقوامی فورم میں اس پر سخت احتجاج درج کرنے کو کہا ہے۔ ’آج تک‘ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے اس پر وزیراعظم کی توجہ مبذول کراتے ہوئے لکھاکہ میں آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں کہ جب میں کووڈ کی عالمی صورت حال جاننے کیلئے میں ڈبلیو ایچ او کی ویب سائٹ پر گیا اور مجھے ایک نقشہ دکھائی دیا۔ڈاکٹر سین نے مزید لکھا کہ جب میں نے اسے زوم کرکے دیکھا تو میں چونک گیاکہ جموں و کشمیر کو 2 مختلف رنگوں میں دکھایا گیا ہے۔ جب میں نے ہندوستان کے نیلے حصے کے بعد دوسرے حصے پر کلک کیا تو اس میں پاکستان کا کورونا اسٹیٹس نظر آنے لگا، جبکہ دیگر حصے میں چین کے اعدادوشمار نظر آنے لگے۔
انہوں نے لکھا کہ اس نقشے میں اروناچل پردیش کو بھی ہندوستان سے الگ دکھایا گیا ہے۔ ڈاکٹر سین نے مزید لکھا کہ میرا ماننا ہے کہ یہ ایک سنگین بین الاقوامی معاملہ ہے، ہماری حکومت کو اس کی تحقیقات سے پہلے اس پر کارروائی کرنا چاہیے۔ ٹی ایم سی کے رکن پارلیمنٹ نے اپنے خط میں کہا کہ اسے فورا درست کیا جانا چاہئے اور ملک کے لوگوں سے پوچھنا چاہئے کہ اتنی بڑی غلطی کیسے کی جا سکتی ہے۔ہماری حکومت کو دیگر بین الاقوامی مسائل کی طرح اسے بھی زوروشورسے اٹھانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS