یوگی آدتیہ ناتھ سے انصاف کا مطالبہ کی جدوجہد کی تو پولیس نے اسے حراست میں لے لیا

0

مرادآباد (یواین آئی) وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے مرادآباد آمد کی اطلاع پر پورے ضلع کے فریادوں کی کثیر تعداد ہفتہ کی صبح سے ہی سرکٹ ہاوس کے سامنے جمع تھی۔ ایک فریادی خاتون نے پولیس افسران پر ہراسانی کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعلی سے انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے ان سے ملاقات کی جدوجہد کی تو پولیس نے اسے اپنی حراست میں لے لیا۔ خاتون نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ سابق افسروں کے اشارے پر اس کے کنبے والو ں پر جھوٹے مقدمے درج کرائے گئے جس کی وجہ سے اس کا کنبہ بربادی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔ ایسے میں موقع پر موجود خاتون پولیس افسران نے فریادی خاتون کو سمجھانے کی کوشش کی اور بعد میں اسے حراست میں لیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS