کرناٹک میں سوال پوچھنے پر ممبراسمبلی کی خاتون کے ساتھ بدسلوکی

0

بنگلورو(ایجنسیاں) : کرناٹک میں بی جے پی ممبراسمبلی کی جانب سے ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔جس میں بی جے پی ممبراسمبلی اروند لمباولی نے بھی خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی بات کہی گئی ہے۔ یہ معاملہ اس وقت پیش آیا جب ایک خاتون ممبراسمبلی کے پاس شکایتی خط سونپنے کیلئے پہنچی تھی۔ اس خط میں بارش کے بعد بنگلورو میں ورتھر کو درپیش مسائل کو اٹھایا گیا تھا۔ واقعہ کاویڈیو سامنے آیاہے۔ اس میںدیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون ممبراسمبلی سے بات کرنے کی کوشش کرتی ہے لیکن ناکام رہتی ہے۔ جب خاتون نے شکایتی خط ممبراسمبلی کو دکھایا تو انہوںنے غصے میں اسے چھین لیا۔ پولیس اہلکاروں سمیت دیگر لوگ بھی موقع پر موجود ہیں۔ممبراسمبلی خاتون سے اونچی آواز میں بات کرتے اور ڈانٹتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
کچھ دنوںپہلے ممبراسمبلی اروند کی بیٹی نے پولیس کے ساتھ بدسلوکی کی تھی۔ دراصل، پولیس نے ان کی بیٹی کو اوور اسپیڈ اور تیز رفتاری سے گاڑی چلانے پر روکا تھا۔ بی ایم ڈبلیو کار میں سوار ممبراسمبلی کی بیٹی نے محکمہ پولیس کی کار کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی تھی۔ یہ واقعہ اسمبلی کے قریب واقع کیپیٹل ہوٹل کے قریب پیش آیا، جہاں بی جے پی کی میٹنگ جاری تھی، اوور اسپیڈنگ کی وجہ سے ان کی گاڑی پولیس اہلکاروںنے روک دی۔ اس کو لے کر ممبراسمبلی کی بیٹی اور پولس اہلکاروں کے درمیان بحث ہوئی۔ممبراسمبلی کی بیٹی نے کہا کہ اس نے کسی ضابطہ کی خلاف ورزی نہیں کی اور اسے جانے دیا جائے، جبکہ پولیس اس بات پر بضد تھی کہ اس کی رفتار زیادہ تھی۔ اس بحث کے درمیان اس نے کہا کہ میںممبراسمبلی کی بیٹی ہوں۔ اس نے کہا کہ اس معاملے میں ان پر مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS