آج کل چرچا میں بلیک واٹر آْخر کیوں ہے سیلیبریٹیز کے بیچ بڑا کریز

0
IDiva

دانش رحمٰن
نئی دہلی : سیلیبریٹیز نئے ٹرینڈس پیدا کرتا ہے اور عام لوگ اپنی جیب کے حساب سے سے ان ٹرینڈس کو فولو کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ کبھی ٹرینڈس کھانے پینے سے متعلق ہوتا ہے۔ یہ تو ہم سبھی جانتے ہیں کہ پانی کی کمی ہونے پر صحت سے متعلق پریشانیاں شروع ہوجاتی ہیں۔ جسم سے غیر ضروری چیزیں باہر نکالنے میں بھی پانی کااہم رول ہوتاہے۔ جسم کا ٹیمپیچر کنٹرول رکھنے سے لے کر کھانا ٹھیک سے ہضم ہونے تک میں پانی کا اہم رول ہے۔ ایسے میں ضروری ہے کہ ہم وقت پر پانی پیتے رہیں۔عام پانی کی پوتل کی فی لیٹر 20سے30روپے ہوتی ہے لیکن بلیک واٹر کی قیمت کافی مہنگی ہوتی ہے جس کا ہر کوئی اسانی نہیں نہیں خرید سکتا ہے۔ بلیک واٹر پینے کی چرچا عام ہے۔ کوئی اس کو اسپیشل اینرجی ڈرنک کے طور پر اس کا اشتہار کررہا ہے تو کوئی فٹنس ڈرنک کے طور پر۔ لیکن یہ سب تو عام پانی پینے سے بھی ہوسکتا ہے۔ پھر سیلیبریٹیز بلیک واٹر کیوں پیتی ہیں؟
دراصل شروتی حسن ، اروسی روتیلا، ملایکا اروڑا،کاجل اگروال اور کچھ سیلیبریٹیز بھی کئی بار بلیک واٹر کے ساتھ نظر آچکی ہیں، لیکن اس بلیک واٹر میں آخر ایسا کیا ہے؟ کیا یہ صرف ایک کلاس ہے یا بھر سچ میں اس کی کوئی ضرورت یا فائدہ بھی ہیں؟
یہ ایک طرح کا پانی ہے جو جسم کا وزن کنڑول رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔ یہ پانی صرف وزن گھٹانے میں مدد کرتا ہے وزن گھٹاتا نہیں ہے
عام طور پر آر او کا پانی جہاں 6-7پی ایچ کا ہوتا ہےاور اس میں ایک بھی منرل نہیں ہوتا ہے۔ وہیں بلیک ایلکالائن واٹر کا پی ایچ 8+ہوتا ہے اور تقریبا 70سے زیادہ نیچرول منرل اس میں شامل ہوتے ہیں۔ اس سے جسم کے اندر ایسیڈک کا ماحول ختم ہوتا ہےاور جسمانی طور پر ہائی ڈریٹ رہنے کے ساتھ ہی ڈکٹاس بھی ہوتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS