بلندشہر: ٹریکٹر، کار اور ٹرک کی ٹکر ، 12 افراد زخمی

0

بلندشہر:(یو این آئی) اترپردیش میں بلند شہر ضلع کے ڈیبئی تھانہ علاقے میں کل دیر رات ہائی وے پر ایک ٹریکٹر، کار اور ٹرک کے درمیان ہونے والے تصادم میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔
بلند شہر کے ضلع مجسٹریٹ سریندر پرکاش سنگھ نے جمعہ کو بتایا کہ یہ واقعہ کل دیر رات ڈیبئی علی گڑھ روڈ پر پیش آیا۔ ٹریکٹر اور کار کی ٹکر جب ہوئی تو علی گڑھ کی طرف سے آنے والا ایک ٹرک بھی حادثہ کا شکار گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس حادثے میں ٹریکٹر میں سوار تمام 12 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ تمام زخمی تحصیل ڈبئی کے گاؤں کسر کلاں کے رہائشی ہیں۔
واقعے میں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ہائر سنٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔ جن میں سے ایک بچے کی حالت نازک ہے۔
واقعہ کے بعد ضلع مجسٹریٹ اور پولیس کے سینئر سپرنٹنڈنٹ نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS