مغربی بنگال میں لاک ڈاون کے دوران سختی کرنے والے پولیس افسران پر حملہ

0

کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے جاری ملک گیر لاک ڈاون کے دوران آج مغربی بنگال میں پولس پر حملے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ہاوڑہ کے ٹکیا پارا علاقے میں آج شام کو بھیڑ نے پولس پر حملہ کیا۔  یہاں پولس لوگوں کو اپنے گھروں کے اندر رہنے کی اپیل کر رہی تھی۔ اس پر بھیڑ مشتعل ہو گئی اور پولس پر حملہ کر دیا۔ اس حملے میں دو پولس افسران کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ حملے کے بعد بھیڑ پر قابو پانے کے لیے ریپڈ ایکشن فورس کو بلایا گیا۔ 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS