’ہم جموں وکشمیر کے دشمنوں کو ووٹوں کو تقسیم کرکے جیتنے نہیں دیں گے‘

0
’ہم جموں وکشمیر کے دشمنوں کو ووٹوں کو تقسیم کرکے جیتنے نہیں دیں گے‘
’ہم جموں وکشمیر کے دشمنوں کو ووٹوں کو تقسیم کرکے جیتنے نہیں دیں گے‘

سری نگر (یو این آئی): جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر سجاد غنی لون کا کہنا ہے کہ ہم جموں وکشمیر کے دشمنوں کو ووٹوں کو تقسیم کرکے جیتنے نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے فی الوقت صرف ایک لوک سبھا سیٹ کے لئے امیدا وار کا اعلان کیا ہے۔موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کے روز نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ ہم نے فی الحال ایک سیٹ کے لئے امید وار کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے باقی جگہوں پر اگر ہمیں لگے گا کہ ہم جیتیں تو امید وار کھڑا کریں گے ورنہ ہم جو جموں وکشمیر کے سب سے بڑے دشمن ہیں، کو ووٹ تقسیم کرکے جیتنے نہیں دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سال 2019 کے بعد جموں وکشمیر کے لوگوں کو ووٹ ڈالنے کا موقع مل رہا ہے۔

سجاد لون نے کہا کہ ہم نے فی الحال صرف شمالی کشمیر کی لوک سبھا سیٹ پر اعلان کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کی دوسری سیٹوں پر بھی ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہماچل میں حکومت گرانے کی کوشش غیر آئینی اور غیر اخلاقی: کانگریس

واضح ہوکہ جموں وکشمیر پیپلز کانفرنس نے سجاد غنی لون جو پارٹی کے صدر ہیں، کو شمالی کشمیر کے لوک سبھا حلقے کے لئے پارٹی کے پارلیمانی امید وار کے طور کھڑا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS