پانی ۔۔۔۔۔۔

0

راستے میں بھی چاہئیے پانی

ساتھ میں اپنے لائیے ​پانی

​وہ جو سیراب ہیں نہ بولینگے ۔۔

کیا ہے پیاسے سے پوچھئے پانی۔۔

جس کو بے غیرتی کا نششہ ہے ۔

اس نگہ کا اتارئے پانی ۔

یہ ضروری ہے زندگی کے لئے ۔۔

ہے ضروری بچائیے پانی ۔

کوئی مہمان گھر جو آجائے ۔

سب سے پہلے پلا ئیے پانی ۔۔

جانے کب کا وہ مر گیا دلشاد

اس نظر میں بھی ڈھونڈھئے پانی ۔۔

ڈاکٹر دلشاد گورکھپوری
شاعر و ناظمِ مشاعرہ
شفاء دواخانہ کلسے والی مسجد
گورکھپور یو پی انڈیا
موبائیل نمبر
9305225918

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS