مغربی بنگال میں 108 بلدیاتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع

0

کولکتہ: (یو این آئی) مغربی بنگال کے 20 اضلاع میں 108 شہری بلدیات کے انتخابات کے لیے سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان اتوار کی صبح ووٹنگ شروع ہوئی۔
ووٹنگ 07.00 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ 108 بلدیاتی اداروں میں وارڈ کے نمائندوں اور میئروں کے انتخاب کے لیے تقریباً 95 لاکھ
ووٹر اپنا حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن حکام نے بتایا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے 2000 سے زائد پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جہاں سیکیورٹی کے
سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہر بوتھ پر مسلح پولیس اہلکار موجود ہیں۔ انتخابات کے انعقاد کے لیے 18 خصوصی مبصرین تعینات کیے گئے ہیں۔
قبل ازیں، سپریم کورٹ نے جمعہ کو ریاستی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی مرکزی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ
کی سربراہی والی بنچ نے بی جے پی لیڈروں موشومی رائے اور پرتاپ بنرجی کی درخواستوں کو خارج کر دیا جس میں کلکتہ ہائی کورٹ کے 23 فروری کے حکم کو چیلنج
کیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS