وی آئی پی کار حادثے کا شکار، 7 افراد ہلاک

0
Image: The Indian Express

بنگلور:(ایجنسی) وی آئی پی نمبر والی تیز رفتار آڈی کار بنگلور میں ایک خوفناک سڑک حادثے کا شکار ہوگئی،جس میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ کسی نے سیٹ بیلٹ نہیں پہنی ہوئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ تیز رفتار آڈی کار نے کھمبے کو زور سے ٹکر ماری جس سے اس میں سوار چھ افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ساتواں شخص علاج کے دوران ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ مرنے والوں میں تین لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ ان سب کی عمریں 20-30 سال کے درمیان تھیں۔ حادثے کا شکار ہونے والوں میں سے ایک تمل ناڈو کے ایم ایل اے وائی پرکاش کا بیٹا ہے۔ تمل ناڈو پولیس نے اس کی تصدیق کی ہے۔ باقیوں کی شناخت ابھی باقی ہے۔
صبح تقریبا 2.30 بجے آڈی کیو 3 کھمبے سے ٹکرا گئی اور پھر فٹ پاتھ جا گری۔ جس میں تمل ناڈو کے ایم ایل اے کے بیٹے سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور نے تیز رفتاری کے باعث کار کا کنٹرول کھو دیا۔ ایک سی سی ٹی وی کلپ میں دکھایا گیا کہ کار تیز رفتار سے کھمبے سے ٹکرا گئی اور کورمنگلا میں اس کا پہیہ اڑگیا۔
ڈی ایم کے ایم ایل اے کا بیٹا وائی پرکاش کا بیٹا کرونا ساگر اور اس کی بیوی بندو ساگر اس گروپ کا حصہ تھے۔ وہ کل رات جوئے رائڈ پر باہر گئے تھے۔ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے۔ سامنے کا حصہ مکمل طور پر برباد ہوگیا ہے۔

https://ndtv.in/video/show/news/tamil-nadu-mlas-son-among-7-dead-as-audi-crashes-into-pole-in-bengaluru-599986

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS