کانپور میں پر تشدد احتجاج ،2 افراد کی موت،متعدد زخمی  

    0

    اتر پردیش میں شہریت قانون کے خلاف احتجاج مسلسل جاری ہیں۔ شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے دوران کانپور میں پر تشدد احتجاج ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق کانپور کے اے ڈی جی پریم پرکاش نے کہا کہ  فی الحال صورتحال قابو میں ہے اور پولیس کے اضافی دستے تعینات کردیئے گئے ہیں ۔ مظاہرے میں پولیس نے آج 40 افراد کو گرفتار کیا ہے ۔اور 2 ہلاکتیں ہوئیں اور متعدد افراد شدید زخمی ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS