رام پور میں پولیس اور مظاہرین کے مابین تصادم

    0

    نئی دہلی: اترپردیش کے مختلف شہروں میں شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ یوپی کے رام پور میں ہفتہ کے روز شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف ہو رہا مظاہرہ پر تشدد ہوگیا۔ خبر آرہی ہے کہ پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے مابین تصادم بھی ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیاہے، اس کے بعد پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کردی اور ان پر آنسو گیس کے گولے داغے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم عیدگاہ علاقے میں ہوا ہے۔ اس واقعہ کے بعد انٹر نیٹ خدمات بند کردی گئی ہیں۔ غور طلب ہے کہ اتر پردیش میں ہو رہے پر تشدد احتجاج میں اب تک 10 افراد  کی موت ہوچکی ہے۔ یوپی کے ڈی جی پی او پی سنگھ بھی 9 افراد کے مرنے کی تصدیق کرچکے ہیں۔ اور متعدد کی حالات نازک بتائی جارہی ہے۔ شہریت قانون کے خلاف ہو رہے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے یوپی کے کئی شہروں کے حالات خراب ہوچکے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS